Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 737|Reply: 0

دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے پک نہ ہونے کے امکان پر معین کا دو ٹوک موقف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204022
Post time 6 hour(s) ago | Show all posts |Read mode
  کولاج فوٹو: فائل

انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے نیلامی میں منتخب نہ ہونے کے امکان پر معین کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز کا دی ہنڈریڈ میں بائیکاٹ کیا گیا تو کھلاڑی ایکشن لیں گے۔

معین علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کا امتیازی سلوک انگلینڈ میں نہیں ہوتا۔

علم میں رہے کہ بھارت کی سیاست انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کو بھی آلودہ کرنے لگی اور اس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے پک نہ کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔   
بھارتی سیاست دی ہنڈریڈ تک پہنچ گئی، پاکستانی پلیئرز کو پک نہ کیے جانے کا خدشہ

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کا پاکستانی پلیئرز کو نہ پک کرنے کا خدشہ ہے۔    

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا تھا کہ دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کا پاکستانی پلیئرز کو نہ پک کرنے کا خدشہ ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کو صرف وہ ہی پک کرسکتے ہیں جن کی ملکیت میں آئی پی ایل فرنچائز حصہ دار نہ ہوں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انگلش بورڈ کے ایک اہم افسر نے اس حوالے سے ایک پلیئر ایجنٹ کو آگاہ کردیا اور بتایا کہ آئی پی ایل ٹیموں کی ملکیت والی ٹیمیں پاکستانی پلیئرز سے دور رہ سکتی ہیں۔

علم میں رہے کہ انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کی 8 ٹیموں میں سے 4 کی 49 فیصد ملکیت آئی پی ایل ٹیموں کے پاس ہے۔ مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سن رائزر لیڈز اور سدرن بریو میں بھارتی سرمیہ کاری آچکی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 07:01 GMT+5 , Processed in 0.046425 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list