Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 330|Reply: 0

صائم ایوب کے آؤٹ ہوتے ہی مداح کا دلچسپ ردِعمل وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ایک پاکستانی مداح کا دلچسپ اور حیران کن ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپنر صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے شارٹ گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران کیچ آؤٹ کرایا۔

وکٹ حاصل کرنے کے بعد آرچر نے منفرد انداز میں جشن بھی منایا۔

چند لمحوں بعد کیمرہ اسٹیڈیم میں موجود ایک پاکستانی مداح پر گیا جس کے چہرے پر مایوسی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات نمایاں تھے، مداح کا یہ ردِعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میچ میں پاکستان نے سازگار وکٹ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم قومی ٹیم مقررہ اوورز میں رفتار برقرار نہ رکھ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔   
قومی ٹیم تنقید کی زد میں، سابق کرکٹرز برس پڑے

میچ کے بعد کرکٹ حلقوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔    

صاحبزادہ فرحان نمایاں بلے باز رہے، جنہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی جس میں کئی دلکش شاٹس شامل تھے، انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ 46 رنز کی شراکت بھی قائم کی، تاہم انگلینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

بابر اعظم ایک بار پھر سست روی کا شکار دکھائی دیے اور 24 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد جیمی اوورٹن کی گیند پر بولڈ ہو گئے، اسپنر لیام ڈاسن سب سے نمایاں بولر رہے، جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فخر زمان نے 16 گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، تاہم ٹیم آخری اوورز میں مطلوبہ تیزی نہ دکھا سکی اور انگلینڈ کی منظم بولنگ نے انہیں قابو میں رکھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:54 GMT+5 , Processed in 0.045296 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list