Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 154|Reply: 0

فوٹوگرافر کیساتھ میرے تلخ رویے سے نواسے کے کیریئر پر اثر نہیں پڑے گا، جیا بچن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205754
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  امیتابھ بچن اور جیا بچن (دائیں)، اگستیا نندا (بائیں) - کولاج فوٹو فائل

سینئر اداکارہ جیا بچن نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ ان کے پاپرازی کے ساتھ کبھی کبھار تلخ رویے سے ان کے نواسے اگستیا نندا کے فلمی کیریئر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگستیا اپنی قسمت وہ خود طے کرے گا اور اس کا میڈیا سے تعلق اس کی شخصیت سے الگ ہوگا۔

جیا بچن نے ایک انٹرویو میں کہا، ’زمین پر کوئی طاقت میرے نواسے کی قسمت نہیں بدل سکتی۔ اگر اگستیا کا اسٹار بننا اس کی تقدیر میں ہے تو کوئی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ اس کا میڈیا کے ساتھ اپنا تعلق ہوگا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔‘   
جیا بچن کا نواسی کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاسی رہنما جیا بچن اپنے متنازع بیان کے سبب ایک بار پھر شہہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔   

انہوں نے باور کروایا کہ شوہر امیتابھ بچن کے عروج کے دور میں ان کا 15 برس تک میڈیا بائیکاٹ رہا، لیکن اس کے باوجود امیتابھ کے کیریئر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

شویتا بچن اور نکھل نندا کے بیٹے اگستیا نے 2023 میں نیٹ فلکس کی فلم ’دی آرچیز‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔  

بعدازاں وہ سری رام راگھون کی جنگی فلم ’اکیس‘ میں نظر آئے، جو اداکار دھرمیندر کی آخری فلم بھی تھی۔ تاہم فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکی اور تقریباً 33 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

جیا بچن نے اگستیا کی محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان سے سیکھ رہا ہے اور اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ اس کے والدین اداکار نہیں ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 09:05 GMT+5 , Processed in 0.046160 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list