آج کل غیر صحت بخش پروسیسڈ اسنیکس کے نقصانات کے باعث لوگ صحت مند اسنیکس کی جانب ایک بار پھر راغب ہو رہے ہیں، ان اسنیکس میں مکھانے (پھول مکھانے/لوٹس سیڈز) اور بھنے چنے 2 مقبول انتخاب ہیں۔
پھول مکھانے اور بھنے چنے کی موجودگی میں اکثر ذہنوں میں سوال یہ آتا ہے کہ آیا وزن کم کرنے کے لیے اِن میں سے کون سا آپشن زیادہ فائدہ مند ہے؟
پھول مکھانا کیا ہے؟
مکھانے ہلکے، کم کیلوریز والے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور اسنیک ہیں، اگر انہیں گھی، نمک یا ہلکے مصالحوں کے ساتھ سادہ طریقے سے تیار کیا جائے تو یہ دل کی صحت اور وزن کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں تاہم فلیورز اور زیادہ تیل اس کے فائدے کم کر سکتے ہیں۔
بھنےچنے کیا ہیں؟
بغیر جم 11 ماہ میں 52 کلو وزن کم کرنے والی طالبہ کی متاثر کن کہانی
تیونس سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ نے صرف 11 ماہ میں بغیر جم گئے 52 کلو گرام وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔
بھنے چنے پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ دیر تک پیٹ بھرا رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ہاضمہ بہتر بناتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید مانے جاتے ہیں، اِن کا مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ دل کی صحت کے لیے بھی بہترین آپشن ہیں۔
غذائی موازنہ (فی 100 گرام):
پھول مکھانے کے 100 گرام میں تقریباً 350 کیلوریز، 11 سے 12 گرام پروٹین، 7 گرام فائبر اور کم چکنائی پائی جاتی ہے جبکہ بھنےچنوں کی 100 گرام مقدار میں تقریباً 360 کیلوریز، 19 سے 20 گرام پروٹین، 12 گرام فائبر اور نسبتاً زیادہ چکنائی پائی جاتی ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے کون سا آپشن بہتر ہے؟
پھلوں پر دارچینی پاؤڈر چھڑکنے کے شوگر لیول پر حیران کن اثرات
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں پر تھوڑا سا دارچینی پاؤڈر چھڑکنا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر یہ عمل خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے مدد دیتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق اگر آپ ہلکا اسنیک چاہتے ہیں تو مکھانے بہتر ہیں جبکہ دیر تک بھوک نہ لگنے کے لیے بھنے چنے زیادہ مؤثر ہیں۔
وزن کم کرنے میں اصل کردار متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش کا ہوتا ہے، اسنیکس اس مقصد کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔