Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 910|Reply: 0

آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے بعد عالمی جہاز رانی شدید افراتفری کا شکار ہے، یونانی مرکز جہاز رانی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205715
Post time Yesterday 07:31 | Show all posts |Read mode
  

یونانی مرکز جہازرانی کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے بعد عالمی جہاز رانی شدید افراتفری کا شکار ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ یورپ سے ایشیا آنے والے بحری تجارتی جہازوں کو نہر سوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جہاز مالکان کی ایشیا آنے والے جہازوں کو بحیرہ روم میں ہی رک کر انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دمام پورٹ اتھارٹی کی بندرگاہ میں لنگر انداز تمام جہازوں کو باہر نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے کتنے جہاز خلیج فارس کے اندر پھنس گئے ہیں یہ کل دوپہر تک واضح ہوگا۔ اس وقت خلیج فارس میں موجود اکثر جہازوں نے اپنی لوکیشن اور لائٹس بند کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خلیج فارس میں ایک وقت میں ڈیڑھ سو تک آئل ٹینکرز اور کارگو جہاز ہوسکتے ہیں۔ خلیج فارس میں امریکا اور اسرائیل کے علاؤہ دنیا بھر کے ممالک کے جہاز آتے ہیں۔  

خلیج فارس میں پھنسے جہاز اور ان کا عملہ خطرے میں ہے ۔بحیرہ روم اور خلیج فارس میں رکے جہازوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا۔  

ذرائع نے بتایا کہ جسامت کے لحاظ سے Handy size اور Panamax جہازوں کا ایک دن کا ڈیمرج بیس ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے ایل پی جی کا ریٹ 540 ڈالر سے بڑھ کر اتوار کو 7 سو سے 750 ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہخام تیل کی قیمت پر کتنا فرق پڑے گا اس کا دو سے چار دن بعد پتا چلے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 03:51 GMT+5 , Processed in 0.048637 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list