|
|
فوٹو: اے ایف پی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سُپر ایٹ مرحلے میں گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔
جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 153رنز بنائے، سکندر رضا نے43 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکے کی مدد سے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ایڈن مارکرم کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے 154 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا، حیران کن طور پر اننگز کے آخری 10 اوورز میں جنوبی افریقہ نے صرف تین باؤنڈریز لگائیں۔
جنوبی افریقہ کا سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا جو بدھ 4 مارچ کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا ۔
ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔ |
|