|
|
--فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوس ناک ہیں، پاکستان ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کرے گا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے ، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم سب کی ذمے داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ احتجاج کو پُرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچیں، قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ |
|