جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا، 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی۔
کراچی میں امریکی قونصل خانے کے قریب احتجاجی مظاہرہ میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے.