Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 392|Reply: 0

مودی نے دورۂ اسرائیل میں نیتن یاہو کو ایران کے خلاف ممکنہ امداد کی یقین دہانی کروائی: سابق مشیر امریکی وزیرِ دفاع

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-4 16:46:39 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

سابق امریکی وزیرِ دفاع کے مشیر ڈگلس میک گریگر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دورہ اسرائیل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف ممکنہ امداد کی یقین دہانی کروائی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈگلس میک گریگر نے کہا کہ امریکی بحری جہاز بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو کر سامان اتار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے، مودی نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہوئے۔   
مودی کے دورے کے بعد اسرائیل کو ایران پر فضائی حملے کا موقع ملا: اسرائیلی سفیر کا انکشاف

اسرائیل کے سفیر ریووین آزر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ حملے اُس وقت کیے گئے جب بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اسرائیل سے روانہ ہوئے۔   

دوسری جانب اسرائیلی صحافی ایتائے میک نے دی وائر میں مودی کو نیتن یاہو کی انتخابی مہم کا سستا اشتہار قرار دیا۔

دی وائر نے انکشاف کیا ہے کہ مودی کا اصل ہدف نیتن یاہو کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک رسائی اور خوشنودی تھا۔

مودی نے ٹرمپ سے دوستانہ تعلقات کے بدلے نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں ان کی مدد کی۔

عالمی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مودی کے دورۂ اسرائیل نے عالمی سطح پر بھارت کو شرمندگی سے دوچار کر دیا، ایران پر حملے سے عین قبل اسرائیل یاترا کی ٹائمنگ نے سنگین سوالات اٹھا دیے۔ مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کو ذاتی مفادات کی نذر کر دیا۔

مشرق وسطیٰ میڈیا نے کہا کہ مودی کا دورہ متنازع اسرائیلی حکومت کے لیے سیاسی سہارا بنا، مودی کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں دیا گیا ’میڈل‘ محض نمائشی تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق مودی کا ایران حملے سے پہلے دورۂ اسرائیل مشکوک اور سفارتی طور پر خطرناک عمل تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارت نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے لیے ہر طرح کی امداد دی جبکہ ترک میڈیا نے کہا کہ ایران کے معاملے پر مودی اپنے سیاسی مفاد کی وجہ سے خاموش رہے۔

اس حوالے سے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کیا مودی کا دورہ چابہار بندرگاہ کے تحفظ کے لیے پس پردہ یقین دہانیوں کے لیے تھا؟ اڈانی گروپ کی اسرائیلی حیفہ اور ایرانی چابہار بندرگاہوں میں سرمایہ کاری ہے۔ مودی نے اپنے دوست گوتم اڈانی کے کاروباری مفادات بچانے کے لیے اسرائیل کو درخواست کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 19:26 GMT+5 , Processed in 0.045299 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list