Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 980|Reply: 0

اسرائیلی ایف-35 لڑاکا طیارے نے پہلی بار ایرانی یاک -130 طیارے کو کیسے مار گرایا، ویڈیو جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-5 20:44:04 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو  

اسرائیلی افواج نے لڑاکا طیارے F-35I ادیر کے ذریعے ایرانی فضائیہ کے یاک 130 طیارے کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ 16 سیکنڈ کے کلپ میں ان لمحات کو قید کیا گیا ہے جب اسرائیلی پائلٹ نے ایف-35 طیارے سے ایرانی طیارے کو نشانہ بنایا۔  

اسرائیلی فضائیہ کے مطابق یہ ادیر طیارے کی انسانی تاریخ میں پہلی فضا سے فضا میں ہونے والی لڑائی میں کسی پائلٹ والے طیارے کو مار گرانے کی کارروائی ہے۔

جاری کردہ بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے حملہ کر دیا ہے، ہدف نشانہ بن چکا ہے، ہم کارروائی جاری رکھیں گے۔

حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی مذکورہ ویڈیو اسرائیلی فضائیہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی افواج کے مطابق تقریباً 40 برس بعد پہلی بار اسرائیلی فضائیہ نے کسی پائلٹ والے دشمن طیارے کے ساتھ براہ راست فضائی لڑائی کی ہے۔

اسرائیل نے ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں مبینہ طور پر اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار اور ایف-35 پائلٹ کے درمیان ایرانی طیارہ مار گرانے کے بعد گفتگو سنائی جاسکتی ہے۔   
اسرائیلی F-35 نے ایرانی Yak-130 طیارہ تباہ کر دیا، وجہ کیا بنی؟

یہ طیارہ ایران کو پہلی بار 2013ء میں فراہم کیا گیا تھا۔   

آڈیو میں ایک آواز کہتی ہے کہ ایرانی فضا میں یہ تاریخی کامیابی اسرائیلی فضائیہ کی طاقت اور آپ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ مجھے آپ سب پر فخر ہے۔ اگلا مشن پہلے ہی آپ کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے جنگی جہاز F-35I نے تہران میں ایرانی طیارہ Yak-130 مار گرایا ہے، یہ F-35I کی جانب سے انسانی پائلٹ والا دشمن طیارہ تباہ کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔

اس واقعے کی تصدیق اسرائیلی دفاعی افواج نے 4 مارچ کو کی اور بتایا کہ امریکی ساختہ اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے روسی ڈیزائن شدہ ایرانی Yak-130 کو تباہ کر دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 19:26 GMT+5 , Processed in 0.046350 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list