برطانوی پولیس نے یہودی مقامات کی جاسوسی کے شبے میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری لندن میں عمل میں آئی ہے۔
ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، فوجی سمیت 7 اسرائیلی گرفتار
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایک جاسوس نیٹ ورک، جو مبینہ طور پر ایرانی انٹیلی جنس کے لیے فوجی اڈوں اور توانائی کے ڈھانچے کی معلومات جمع کر رہا تھا، کو توڑ دیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری جبکہ 3 ایرانی نژاد برطانوی شہری شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 4 افراد کی مدد کے الزام میں مزید 6 افراد کو بھی ہیرو سے گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والے تمام 10 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔
میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات اور گرفتاریوں کا تعلق یہودی کمیونٹیز کے افراد اور مقامات کی نگرانی سے ہے، وٹفورڈ، بارنٹ اور ویمبلے کے ایڈریسز پر تلاشی جاری ہے۔