Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 323|Reply: 0

کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت، انکوائری کا آغاز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-6 19:28:38 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے دوران 11 افراد کی ہلاکت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک نے تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا تھا جن میں سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

ایس ایس پی امجد شیخ، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔   
کراچی: امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا   

اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ کی جانب سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی سی سی ٹی ویڈیوز اور پولیس کی موجودگی کا جائزہ لے رہی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے مزید افسران کو بھی طلب کیا جائے گا، اس کمیٹی نے 7 روز کے اندر مکمل تفصیلات کی رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کرنی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 17:19 GMT+5 , Processed in 0.045577 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list