Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 830|Reply: 0

امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن نے میدان جنگ کو خیر باد کہہ دیا، ایران کا دعویٰ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-6 22:43:24 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن نے میدان جنگ کو خیر باد کہہ دیا۔

تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے پہلے ہی حملے میں پیچھے ہٹ گیا۔  

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جس بحری بیڑے کو امریکی اتحادیوں کا دفاع کرنا تھا وہ اپنا دفاع نہیں کرسکا۔ امریکا کے اتحادی اپنی سلامتی کو ٹرمپ اور نیتن یاہو کے جھوٹ کی نذر نہ کریں۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے، ایران میں امریکا اسرائیل جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 1 ہزار 332 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

  • ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا، تصاویر جاری  
  • سستے ایرانی ڈرونز نے مہنگے امریکی فضائی دفاعی نظام کی کمزوری بے نقاب کر دی  
  • امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی  




ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں امریکا اسرائیل حملے میں 20 افراد شہید ہوگئے، حملےمیں شیراز کے رہائشی علاقےکو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے رات بھر میں 6 ایرانی بیسلٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے، حالیہ حملوں میں 3 ایرانی ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز بھی تباہ کردیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی اصفہان میں اسرائیلی ڈرون ہیرون، مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ لورستان میں امریکی ڈرون ایم کیو9 اور تہران کے نواح میں ہرمس ڈرون تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 17:20 GMT+5 , Processed in 0.046338 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list