Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 289|Reply: 0

اسرائیل کا تہران میں آئل ڈپو پرحملہ ، تیل بہنے سے سڑکوں پر آگ کی ندی بہنے لگی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-8 22:09:51 | Show all posts |Read mode

  

امریکا اور اسرائیل نے تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر ’آگ کی ندی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق تیل کے بہاؤ کے سیوریج لائنوں میں داخل ہونے سے بعض علاقوں میں آگ پھیل گئی، جس سے شہری انفرااسٹرکچر اور ماحولیات کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل کے اخراج کو فوری طور پر قابو نہ کیا گیا تو آگ مزید علاقوں تک پھیل سکتی ہے اور شہری آبادی کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارتِ آئل نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حملوں میں تین مختلف مقامات پر واقع ایندھن کے ذخیرہ ڈپو نشانہ بنے۔ ان میں کیرج بھی شامل ہے جو صوبہ البرز میں واقع ایک صنعتی شہر ہے۔   
ایران پر بڑے سے بڑا حملہ بھی رجیم چینج نہیں لاسکے گا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی اپوزیشن منقسم ہے اور اس کی جانب سے ایران کا کنٹرول سنبھالنے کا امکان نہیں ہے۔   

دوسری جانب تہران کی ریفائنری پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی حیفا ریفائنری پر حملہ کردیا، جبکہ ایران کویت ایئر پورٹ کے فیول ٹینکوں پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ  21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے، تیل کے امریکی جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 19:14 GMT+5 , Processed in 0.045338 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list