Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 902|Reply: 0

بھرپور کوشش کی افغانستان کیساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح زندگی بسر کریں، خواجہ آصف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-8 22:09:53 | Show all posts |Read mode
  وزیر دفاع خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔  

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تین سال سے بھرپور کوشش کی کہ افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح زندگی بسر کریں۔ ہمیں افغانستان کے ساتھ کوئی غرض نہیں، ہمارے تعلقات قابل رشک نہیں رہے۔  

سیالکوٹ سے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ افغانیوں کی 50 سال مہمان نوازی کی، ان سے کوئی امید نہیں۔ وہ اپنے گھر میں شادباد رہیں۔  

انہوں نے کہا کہ جو وتیرہ ان لوگوں نے پکڑ رکھا ہے، یہ نہ آج قابل قبول ہے، نہ پہلے تھا، نہ کل ہوگا۔ ہم نے بہت کوششیں کیں کہ بات چیت کے ذریعے معاملہ حل ہوجائے۔    
آیت اللّٰہ خامنہ ای شہادت ناقابل قبول، اسلامی ممالک پر حملے بھی قابل ستائش نہیں: طاہر اشرفی

اپنے بیان میں حاظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔   

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی پشت پناہی کی، پاکستان میں جو کالعدم ٹی ٹی پی ہے یہ افغانستان کی فرنچائز ہے۔  

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی پشت پر افغانستان نہ ہو تو یہ کب کے ختم ہوچکے ہوتے، اس صورتحال اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔  

انہوں نے کہا کہ افغانیوں پر مزید اعتبار کرنا ٹھیک نہیں، کابل حکومت پر اعتبار کرنا بہت بڑا خطرہ ہے، افغانستان کے ساتھ بیک ڈور سفارتکاری کا مجھے علم نہیں، میرے خیال سے معنی خیز قسم کی کوشش نہیں ہو رہی۔

’پیٹرولیم قیمتیں پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہی ہیں، پاکستان اکیلا نہیں‘

خواجہ آصف نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتیں پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہی ہیں، پاکستان اکیلا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جارحیت ہو رہی ہے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک نارمل نہیں۔ فرض کریں کراچی سے لاہور سامان آ رہا ہو اور ٹریفک کی وجہ سے تاخیر ہو تو مہنگائی خود بخود ہوجاتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دعا کریں یہ عارضی فیز ہو اور اس جنگ کا کوئی حل نکل آئے، ایران ہمارا برادرملک ہے، اللّٰہ اس کی حفاظت فرمائے اور دیگر اسلامی ملک بھی ہمارے بھائی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ مسلمان آپس میں دست و گریباں ہیں جس سے نقصان ہی نقصان ہے، سارے بحران کے پیچھے صہیونی سازشیں اور طاقتیں ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 17:19 GMT+5 , Processed in 0.048560 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list