Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 198|Reply: 0

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں موجود انٹرنیشنل ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 00:45:55 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: آئی سی سی  

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے آنیوالی بھارت میں موجود انٹرنیشنل ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر  سامنے آئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ  جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو بھارت  سے واپس سفر کرنے کے پلان کا بتا دیا گیا، دونوں  ٹیمیں 10 مارچ کی صبح کولکتہ سے وطن واپس روانہ ہوں گی، چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم جوہانسبرگ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم انٹی گوا روانہ ہوگی۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سے دونوں ٹیمیں کولکتہ میں ہیں، دونوں ٹیموں کے روانگی کا پلان اتوار کو تھا دوپہر میں انہیں نئے پلان کے بارے میں بتا دیا گیا۔   
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے

جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔   

جنوبی افریقہ ٹیم کے تین کھلاڑی کیشو مہاراج ،جیسن سمتھ اور جارج لنڈے تمام منیجمنٹ کے ہمراہ آج نیوزی لینڈ جا رہے ہیں، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ میں 15 مارچ سے پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فلائٹس آپریشن کے تعطل کی وجہ سے ٹیموں کی روانگی میں تاخیر ہوئی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کے ہاتھوں گزشتہ اتوار کو سپر ایٹ سے باہر ہونے کے بعد کولکتہ میں ہے،  جنوبی افریقہ ٹیم چار مارچ کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد سے بھارت میں ہے۔

روانگی میں تاخیر کے معاملے پر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیوڈ ملر نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا، ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی اور کھلاڑی بھی بے بسی کا اظہار کر چکے ہیں، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ممبئی سے براہ راست ہفتے کی شام وطن واپس روانہ ہوئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:48 GMT+5 , Processed in 0.049205 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list