Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 565|Reply: 0

متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 00:45:58 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی  

دبئی کے علاقے ال بارشا میں گاڑی پر میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 2  پاکستانیوں سمیت 4 ہوگئی۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے اموات کی تعداد 4 ہوگئی، جاں بحق افراد میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔

ایرانی حملوں کے آغاز سے یو اے ای پر 238 بیلسٹک میزائل داغے گئے، ایرانی حملوں کے دوران یو اے ای پر 1422 ڈرون، 8 کروز میزائل فائر کیے گئے،  آج یو اے ای پر 17 بیلسٹک میزائل اور 117 ڈرون حملے کیے گئے۔   
یو اے ای نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا

حکام کا کہنا ہے کہ 112 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 109 کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، 3 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔   

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 16 میزائل اور 113 ڈرون حملے ناکام بنا دیے، ایک میزائل اور 4 ڈرون سمندر میں گرے۔

دوسری جانب  صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ کہا کہ تنازعات کا حل سفارتکاری اور تحمل میں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتی مشن ہر ممکن معاونت اور میتوں کی واپسی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:43 GMT+5 , Processed in 0.077719 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list