Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 846|Reply: 0

اپنے دفاع میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے جائز اقدام ہے، ایرانی وزیر خارجہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 02:03:46 | Show all posts |Read mode
  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فوٹو اے ایف پی  

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے جائز اقدام ہے، امریکی اہداف پر ایرانی حملے امریکا و اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کا ردعمل ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے تنازع کا انتخاب نہیں کیا تھا، ایران تو اپنا دفاع کر رہا ہے۔ ایران کے ساتھ تنازع بلااشتعال، غیر مطلوبہ اور ناجائز ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی صرف حملوں کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں، ایرانی کارروائیوں میں خطے میں امریکی فوجی اڈوں، تنصیبات، اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔   
امریکا، اسرائیل کے ایران پر آئل ڈپو حملے میں 6 افراد شہید، 21 زخمی

ایران کے دارالحکومت تہران کے مضافات میں گزشتہ رات آئل ڈپو پر حملے کے بعد صبح سے شہر میں دھوئیں کے کالے بادل چھائے رہے۔   

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی نہیں جانتا کہ ایران کا اگلا سپریم لیڈر کون ہوگا، اس حوالے سے بہت سی افواہیں ہیں، لیکن ہمیں انتظار کرنا ہوگا جب اسمبلی آف ایکسپرٹس اجلاس کرے اور نئے سپریم لیڈر کے لیے ووٹ ڈالے۔

اسمبلی آف ایکسپرٹس 88 سینئر علماء پر مشتمل ہے جو ایران کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرتے ہیں اور ان کے ارکان ایرانی ووٹروں کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم کسی کو اپنے اندرونی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔ یہ صرف ایرانی عوام کا معاملہ ہے، ایران کبھی بھی ٹرمپ کی غیر مشروط سرنڈر کی شرط قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جون 2025 میں ایران نے جنگ بندی قبول کی تھی، لیکن اس بار مستقل امن قائم ہونا ضروری ہے، کوئی بھی اس جنگ کو جاری نہیں رکھنا چاہتا، لیکن ایران اپنی حفاظت کے لیے ردعمل جاری رکھے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:46 GMT+5 , Processed in 0.045703 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list