Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 659|Reply: 0

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 07:55:23 | Show all posts |Read mode
  

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے ایرانی عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

اس سے قبل سینئر عالم دین آیت اللّٰہ احمد علم الہدیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کا باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکرٹریٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

عرب میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مجلس خبرگان کے اکثریتی ارکان مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے باضابطہ اعلان میں تاخیر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے تھی۔

برطانوی ٹی وی کا بھی کہنا تھا کہ ایران کی مجلس خبرگان نئے سپریم لیڈر پر متفق ہوگئی ہے، امریکا اور اسرائیل کے حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اسرائیلی میڈیا بھی اُن کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر کی حیثیت سے منتخب ہونے کا دعویٰ کرچکا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فارسی میں نئے ایرانی رہبر معظم کو دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہم خامنہ ای کےجانشین کے تعاقب میں ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:42 GMT+5 , Processed in 0.057008 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list