ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قیادت نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کر لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی کے لیے تیار ہیں۔
نئے سپریم لیڈر موجودہ حالات میں قیادت کرسکتے ہیں، علی لاریجانی
علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی عوام کو نئے سپریم لیڈر کی قیادت میں متحد رہنا چاہیے۔
دوسری جانب اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے بیان میں اسپیکر نے کہا کہ نئے رہنما کی پیروی کرنا سب کے لیے مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔
یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا ہے، ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔