Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 341|Reply: 0

نئے سپریم لیڈر کا انتخاب طاقت و وقار کے نئے دور کی شروعات ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 15:04:00 | Show all posts |Read mode
  
ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کے لیے طاقت اور وقار کے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔

’ایران انٹرنیشنل‘ کے مطابق ایران کی مجلسِ خبرگان کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا تیسرا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ دانشمندانہ اور بر وقت ہے جو مرحوم رہنما علی خامنہ ای کی وفات کے بعد کیا گیا۔   
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔   

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ نئی قیادت کے تحت ایران میں قومی اتحاد مضبوط ہو گا اور ملک اپنے دشمنوں کی سازشوں کا مؤثر مقابلہ کر سکے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب قومی اتحاد اور ارادے کی مضبوطی ہے، فیصلہ ملک کی یکجہتی اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ علی خامنہ ای کی قیادت نے ایران کے مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد رکھی ہے جس پر اب مزید سائنسی، تکنیکی اور معاشی ترقی ممکن ہو گی۔

دوسری جانب ایران کی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے نئی قیادت کے اعلان کے فوراً بعد ’علی ولی اللّٰہ‘ نامی آپریشن کے تحت میزائلوں اور ڈرونز کی نئی کھیپ داغنے کا اعلان کیا ہے۔   
‏ایران کی مسلح افواج کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی کے لیے تیار ہیں۔   

ایرانی فوج کے مطابق حملوں میں خرمشہر، فتاح اور خیبر نامی بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ایک میزائل کی تصویر بھی جاری کی ہے جس پر فارسی میں ’لبیک یا سید مجتبیٰ‘ لکھا ہوا تھا جسے نئی قیادت کے ساتھ وفاداری کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 14:06 GMT+5 , Processed in 0.050129 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list