Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1025|Reply: 0

ایرانی ڈرون حملہ: بحرین کی آئل ریفائنری سے دھواں اٹھنے لگا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 15:43:01 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

خلیجی ملک بحرین میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد اہم آئل ریفائنری کے علاقے سے دھواں اٹھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق دارالحکومت کے قریب واقع آئل ریفائنری کی سمت سے گہرا دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سِترا کے علاقے میں ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بحرینی وزارتِ صحت کے مطابق بحرین کے جزیرے سترا پر ایرانی ڈرون حملے میں 32 شہری زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

یہ ریفائنری بحرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سمجھی جاتی ہے اور ملک کے توانائی کے شعبے میں نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔   
ایرانی ڈرون حملے سے پانی میٹھا کرنے کے پلانٹ کو جزوی نقصان پہنچا، بحرین

بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایران نے بحرین میں پانی میٹھا کرنے کے پلانٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا۔    

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ نقصان اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام فعال ہے، میزائل حملوں کو روکا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے اربیل ایئر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:47 GMT+5 , Processed in 0.047782 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list