Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 933|Reply: 0

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 18:58:25 | Show all posts |Read mode
  —فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تصدیق شدہ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ 3 مارچ کو جنوبی لبنان کے قصبے یُحمر میں اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے داغے گئے سفید فاسفورس کے گولے فضا میں پھاڑے جس کے بعد کم از کم 2 گھروں میں آگ لگ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے لبنان کے محقق رمزی قیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں پر سفید فاسفورس کا استعمال انتہائی خطرناک اور غیر قانونی ہے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔    
لبنانی حکومت نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنیوالی حزب اللّٰہ کو ہتھیار ڈالنے کا کہہ دیا

لبنانی وزیر خارجہ یوسف راجی نے ایران کے متعدد عرب ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی فوجی کارروائیاں لبنان کی سرکاری پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتیں۔   

ان کا کہنا ہے کہ یہ کیمیائی مادہ آکسیجن کے ساتھ رابطے میں آتے ہی جل اٹھتا ہے اور گھروں، کھیتوں اور دیگر املاک کو آگ لگا سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ تنظیم نے تصاویر کی تصدیق اور جغرافیائی مقام کی نشاندہی کی ہے جس میں فضا میں پھٹنے والے گولوں سے نکلنے والا دھواں ایم 825 سیریز کے 155 ملی میٹر سفید فاسفورس گولوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

مقامی اسلامک ہیلتھ کمیٹی کی سول ڈیفنس ٹیم کی جانب سے جاری تصاویر میں کارکنوں کو گھروں کی چھتوں اور ایک گاڑی میں لگی آگ بجھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر رہائشی علاقوں میں اس ہتھیار کے استعمال کو روکنا چاہیے، تنظیم نے امریکا، برطانیہ اور جرمنی سمیت اسرائیل کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کر دیں۔   
امریکا اور اسرائیل کے ایران اور لبنان پر فضائی حملے، اسرائیلی فوجی تنصیبات پر میزائلوں کی بارش

کراچی امریکا اور اسرائیل کی جانب سےایران اور...   

ادھر لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے پیر کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں غبیری اور حارہ حریک سمیت مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک 394 افراد شہید اور 1000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:45 GMT+5 , Processed in 0.046384 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list