Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 920|Reply: 0

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران تنقید پر جویریہ سعود کا ردِعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-9 20:55:57 | Show all posts |Read mode
  اداکارہ جویریہ سعود — فائل فوٹو  

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود آج کل رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن  سے سوشل میڈیا پر جویریہ سعود کے کئی ویڈیو کلپس وائرل ہو رہے ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ویڈیو کلپس پر صارفین کی جانب سے کیے گئے کمنٹس نہیں پڑھتی، لیکن بعض اوقات لوگ مجھے میرے بارے میں کیے گئے منفی تبصروں کے اسکرین شاٹس بھیجتے ہیں۔   
جویریہ کے فضیلہ کیلئے ’شیطان کی خالہ‘ کے ریمارک، سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل

ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر اس وقت سخت ردعمل کا اظہار کیا جب انہوں نے ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کی رمضان ٹرانسمیشنز پر تنقید کا سخت لہجے میں جواب دیا۔   

اداکارہ نے کہا کہ ان تبصروں کو پڑھ کر میں اصل میں خوشی محسوس کرتی ہوں، کیونکہ مجھے نفرت انگیز تبصروں یا ٹرولنگ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے مجھے جتنا زیادہ برا بھلا کہتے ہیں، اتنے ہی میرے گناہ کم ہوتے ہیں۔  

جویریہ سعود نے کہا کہ ان کی نیکیاں مجھے تحفے میں دی جائیں گی اور میرے گناہ ان کو ملیں گے۔ ہر چیز میں اچھائی تلاش کرنی چاہیے۔ لہٰذا مجھے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ لوگ میرے بارے میں منفی تبصرے کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-18 13:42 GMT+5 , Processed in 0.045905 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list