Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 981|Reply: 0

خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا شہری بھی شامل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208480
Post time 2026-3-10 02:46:16 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: جیو نیوز  

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس کر رہ گئے ہیں، جن میں کراچی کا شہری سعد محبوب بھی شامل ہے۔

پاکستانی ورکر سعد محبوب کے والد نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی، خلیج فارس میں جہاز پر پھنسے سعد محبوب کا تعلق اختر کالونی کراچی سے ہے۔   
ایران کا کویت میں العدیری ایئر بیس پر حملہ، بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں بیس کے ایندھن اور گیس کے ذخیرہ ٹینک، امریکی ہیلی کاپٹروں کے ریمپ، لاجسٹکس اور سپورٹ تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔   

سعد محبوب کے والد محبوب انور نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر کہا کہ میرے بیٹے سعد محبوب کو فوراً پاکستان واپس لایا جائے، وہ  پرگیس (PERGAS)نامی جہاز پر تعینات ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محبوب انور نے کہا کہ خلیج فارس میں کئی جہاز امریکی حملے میں ڈوب چکے ہیں، میرے بیٹے سعد محبوب سمیت چار پاکستانی پرگیس نامی جہاز پر ہیں، ان سب کی جانیں خطرہ میں ہیں۔   
ایران: امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران شہریوں کے نعرہ اللہ اکبر لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی

تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ایک نئی فضائی حملوں کی لہر شروع کی ہے جس میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔   

محبوب انور نے کہا کہ جہاز خلیج فارس میں ایرانی جزیرہ کیش کے قریب کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے، جہاز پرشین گلف شپنگ اینڈ میرین ایجنسی کی ملکیت ہے، جس پر 15 دن بعد راشن پہنچایا جاتا ہے، جنگ کی وجہ سے راشن نہیں پہنچا۔  

انہوں نے کہا کہ جہاز پر کھانے پینے کا سامان تقریباً ختم ہو چکا ہے، عملہ فاقہ کشی پر مجبور ہے، انٹرنیٹ اور فون سگنلز خراب ہونے کی وجہ سے بیٹے سے رابطہ بھی نہیں ہو رہا۔

محبوب انور نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں پھنسے درجنوں جہازوں پر بڑی تعداد میں پاکستانی ورکرز موجود ہیں، حکومت پاکستان میرے بیٹے سمیت تمام پاکستانیوں کو فوری وطن واپس لائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-9 22:38 GMT+5 , Processed in 0.045663 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list