Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 206|Reply: 0

ڈیموکریٹس کا وائٹ ہاؤس پر جنگی اہداف چھپانے کا الزام، بریفنگ کے بعد شدید ردعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-3-11 21:01:46 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹرز نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں وائٹ ہاؤس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے 11 دن بعد بھی حکومت اپنے مقاصد اور حکمتِ عملی واضح کرنے میں ناکام ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو دی گئی خفیہ بریفنگ کے بعد سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے کہا کہ میں گزشتہ 15 برسوں میں کسی بھی بریفنگ کے بعد اتنا ’مایوس اور غصے میں‘ نہیں رہا، اجلاس کے بعد جنگ کی لاگت، اہداف اور ممکنہ امریکی زمینی کارروائیوں سے متعلق سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی فوجیوں کو عراق یا ایران میں زمینی جنگ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے جس سے امریکی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔

سینیٹر الزبتھ وارن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اب تک یہ واضح نہیں کر سکی کہ امریکا جنگ میں کیوں داخل ہوا، اس کے اہداف کیا ہیں اور کامیابی کیسے حاصل کی جائے گی۔    
ایران جنگ کا انجام کیا ہو گا؟ 5 ممکنہ منظر نامے سامنے آ گئے

امریکی نیوز سائٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات کریں اور ایرانی جوہری پروگرام محدود کرنے پر نیا معاہدہ ہو جائے   

انہوں نے جنگی اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولتوں کے لیے فنڈز کم کیے گئے لیکن ایران پر بمباری کے لیے روزانہ اربوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔

سینیٹر جیکی روزن نے بریفنگ کو ’انتہائی تشویشناک اور پریشان کن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جنگ کا حتمی منصوبہ پیش نہیں کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-16 13:04 GMT+5 , Processed in 0.045130 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list