Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 712|Reply: 0

اورکزئی میں آپریشن، پاک فوج کے 11 جوان شہید، 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193787
Post time 2025-10-10 09:53:22 | Show all posts |Read mode
  لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 بہادر جوان شہید— تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے جبکہ 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

شہید ہونے والے دیگر 9 جوانوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 15:30 GMT+5 , Processed in 0.047548 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list