چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم اور کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔
ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشترکہ تحمل، مکمل اور دیرپا جنگ بندی پر عمل پیرا ممالک کی حمایت کرتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین تعلقات میں مسلسل بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
کابل پر حملے کے بعد جنگ بندی، فتنہ الخوارج کی قیادت اور مرکز تباہ، جھڑپوں میں 50 طالبان اور جنگجو ہلاک
اسلام آباد، راولپنڈی پاکستان کی جانب سے کابل پر...
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کابل پر حملے کے بعد فریقین میں جنگ بندی ہو گئی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا فیصلہ طالبان رجیم کی درخواست پر کیا گیا، سیز فائر کے دوران فریقین مسئلے کا حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔