|
|
تصویر سوشل میڈیا۔
ہالی ووڈ کے معروف امریکی اداکار اور فلم پروڈیوسر ٹام کروز اور انکی گرل فرینڈ آنا ڈی آرمس کے درمیان جاری رومانس 9 ماہ بعد ہی ختم ہوگیا۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ ٹاپ گن کے اداکارہ ٹام کروز اور انکی کیوبن امریکن 37 سالہ پرکشش گرل فرینڈ اداکارہ آنا ڈی آرمس نے کبھی بھی اپنے درمیان رومانوی تعلق کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی۔
انھیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اس سال کے اوائل میں سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی 50ویں سالگرہ کی تقریب اکٹھے دیکھا گیا تھا۔
لیکن اب اطلاع یہ ہے کہ ان کے درمیان ریلیشن شپ اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے، گو کہ یہ دونوں اب بھی دوست ہیں لیکن بریک اپ کے باعث ڈیٹنگ کا سلسلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی شادی خلا یا سمندر کی تہہ میں؟ افواہیں سرِعام
- ٹام کروز کا آنا دے آرمس سے شادی کے لیے ’بلٹ پروف‘ کنٹریکٹ تیار کرنے کا فیصلہ
- ٹام کروز اور آنا دے آرمس میں قربتیں بڑھنے لگیں
برطانوی ٹیبلوئیڈ دی سن کے ذرائع کے مطابق ٹام کروز اور آنا ڈی آرمس نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا لیکن انکے اب بطور جوڑا ساتھ چلنے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
یہ دونوں ورمونٹ میں جہاں آنا ڈی آرمس کا 7 ملین ڈالر کا گھر ہے وہاں نظر آتے تھے۔
واضح رہے کہ انا کو ٹام کروز کی آئندہ آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا جس میں دونوں ساتھ کام کریں گے۔ |
|