|
|
فوٹو: سوشل میڈیا، دفتر خارجہ
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں سیکریٹری جنرل نیٹو مارک روٹے سے ملاقات کی ہے۔
اسحاق ڈار کی نیٹو ہیڈ کوارٹرز آمد پر سیکریٹری جنرل نیٹو نے ان کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے مذاکرات و سفارت کاری کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کو پرامن، مستحکم اور خوش حال بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ |
|