نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لوگوں کو ذہنی صحت پر توجہ دینے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کے حملے کے بعد ذہنی مسائل کا سامنا کیا۔
انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کو شیئر کیا ، ’finding my way‘ کتاب کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ اُن لوگوں میں سے تھیں جو ذہنی صحت کو اہمیت نہیں دیتے۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کتاب کے ذریعے وہ چاہتی ہیں کہ اس بارے میں آگہی پیدا ہو اور ذہنی صحت سے متعلق شعور بڑھے۔