|
|
تصویر سوشل میڈیا۔
جنوبی کوریا میں گھروں اور کاروباری مراکز کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد کیمرے ہیک کر لیے گئے، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ان کیمروں کی فوٹیج کا غلط استعمال کر کے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو دیا جاتا تھا۔ مبینہ طور پر پرائیویٹ گھر، کیراؤکی رومز، جم، پائلیٹس اسٹوڈیوز اور گائناکالوجسٹ کلینک کے کیمرے ہیک کیے گئے۔
گرفتار ملزمان الگ الگ کام کرتے تھے ان کا منظم گروپ نہیں تھا، ایک ملزم نے تقریباً 63 ہزار کیمرے ہیک کرکے ان کا ڈیٹا 12 ہزار 235 ڈالرز میں فروخت کیا۔ جبکہ دوسرے ملزم نے 70 ہزار کیمرے ہیک کرکے 12 ہزار 253 ڈالرز میں فروخت کیا۔
پولیس نے ویب سائٹ کے ذریعے ڈیٹا خریدنے اور دیکھنے کے الزام میں مزید تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ |
|