قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورۂ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔
400 روپے کے ڈیلی الاؤنس کی بات پر کھلاڑیوں کا شکوہ
کھلاڑیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے، ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش ہیں۔ پی ایس بی نے اپنے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 40 ڈالرز ڈیلیز دینے کا کہا ہے۔
پی ایچ ایف کے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے انٹرنیشنل ڈیلی ادا کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم آج شب ارجنٹائن کے لیے روانہ ہو گی