Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 315|Reply: 0

برطانیہ میں شدید برفباری کی وارننگ جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-2 18:48:19 | Show all posts |Read mode
  -- فوٹو: جنگ

برطانیہ میں شدید برفباری کی وارننگ جاری کردی گئی، درجہ حرارت منفی دو ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماڈلز کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے وسیع علاقوں میں نمایاں برفباری کا امکان ہے جس سے روزمرہ زندگی اور سفر شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

ڈبلیو ایکس اور میٹ ڈیسک کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے لے کر شمالی انگلینڈ تک ایک طاقتور برفانی سلسلہ بنتا دکھائی دے رہا ہے۔  

اس دوران درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی ہے، جو اس موسم کے معمول سے 9 ڈگری کم ہے جبکہ برفباری کی رفتار تقریباً 5 ملی میٹر فی گھنٹہ اندازہ کی جارہی ہے۔

موسمیاتی ماڈلز کے مطابق ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں شمال مغربی اور شمال مشرقی انگلینڈ کے ساتھ ساتھ نارتھ مڈلینڈز  کے علاقے بھی شامل ہیں۔

موسمیاتی ماہرین نے پینائن پہاڑی سلسلے میں خاص طور پر شدید برفانی جھکڑوں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ سلسلہ، کمبریا، نارتھ یارکشائر، ویسٹ یارکشائر، ساؤتھ یارکشائر، لنکاشائر، گریٹر مانچسٹر، چیشائر، ڈربی شائر اور اسٹافورڈ شائر تک پھیلا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط اور تازہ ترین وارننگز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:36 GMT+5 , Processed in 0.046973 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list