Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 381|Reply: 0

آپریشن کی حمایت، وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، فیصل کنڈی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-9 15:54:15 | Show all posts |Read mode
  ، گورنر فیصل کریم کنڈی - فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی حمایت اور وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا۔

پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، اگر فوج نکل جائے تو ہماری صلاحیت نہیں کہ دو تین دن صوبہ سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ریاست کے ساتھ ملکر کام نہیں کرتی تو گورنر راج کا خطرہ ہے، میں سمجھتا ہوں صوبے میں جو بھی حکومت آئے گی وہ پی ٹی آئی سے بہتر کارکردگی دکھائے گی۔   
اگر صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کےحالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو پھر تو ٹھیک ہے، اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا، پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا۔   

گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ آئین میں گورنر راج کی شق ہے، یہ غیر آئینی نہیں، گورنر راج لگنے کا دارومدار صوبائی حکومت کے کردار پر ہوتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی سزا بھگتنے کے بعد باہر نکلیں گے، ڈیڑھ دو سال سزا نہیں کاٹی اور مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اپنے ضلع خیبر میں بیٹھیں، دہشت گردی اور منشیات کو کنٹرول کریں، خیبر پختونخوا میں ایک پولیس اسٹیشن نہیں بنا، پولیس کی تربیت نہیں کی گئی اور انہیں جدید اسلحہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب ایک دوسرے سے پروجیکٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ہم امن کے لیے رو رہے ہیں، صوبہ بند کرنا اور احتجاج کرنا ہے تو وفاق سے مسائل کا مقدمہ کون لڑے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:17 GMT+5 , Processed in 0.064912 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list