Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 631|Reply: 0

سائنسدانوں کی گنج پن کے علاج میں بڑی کامیابی، لیبارٹری میں پہلی بار مکمل فعال بال تیار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207224
Post time 2026-3-6 03:15:05 | Show all posts |Read mode
  

گنج پن کے علاج کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی، سائنسدانوں نے پہلی بار لیب میں مکمل فعال بال تیار کرلیے۔ جو ان لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے جو آئینے میں گنج پن کی پہلی علامت دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا لیبارٹری میں اگائے گئے بال گنجے پن کا مسئلہ حل کرسکتا ہے؟ اس حوالے سے ایک نئی کلینیکل آزمائش سے یہ امید پیدا ہوئی ہے۔ سائنس دانوں نے ایسے بالوں کے فولیکلز تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو قدرتی طور پر بالوں کے بڑھنے کے قدرتی عمل کی (یعنی اگنا، گرنا اور پھر دوبارہ اگنا) پیروی کرتے ہیں۔

ماضی میں سائنس دان بالوں جیسے ڈھانچے تو بنا چکے تھے، لیکن وہ اس قدرتی عمل تک نہیں پہنچ پائے تھے یا جلد کے ساتھ صحیح طریقے سے جڑ نہیں پاتے تھے۔

سائنس دانوں نے اپنے یہ نتائج طبی جریدے بایو کیمیکل اینڈ بایو فزیکل ریسرچ کمیونیکشن میں شائع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسٹیم سیلز کا وہ کم سے کم مجموعہ شناخت کر لیا ہے جو بالوں کے فولیکلز کو مکمل طور پر دوبارہ پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ماضی میں سائنس دانوں نے زیادہ تر ایپی تھیلیل اسٹیم سیلز اور ڈرمل پپیلا سیلز پر توجہ دی تھی۔ لیکن اس بار ٹیم نے پہلے سے نامعلوم ایک تیسری قسم کے سیل  کی دریافت کی ہے جو ممکنہ طور پر اس کمی کو پورا کرنے والی کڑی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ میزنکائمل سیلز مکمل دوبارہ افزائش (ری جنریشن) کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

امریکہ اور جاپان کے محققین کو امید ہے کہ اگر ان کی یہ تھراپی کامیاب رہی تو مستقبل میں اسے گنج پن کے شکار لوگوں کیلئے متعارف کروایا جا سکتا ہے، تاہم اس میں ابھی کئی سال لگ سکتے ہیں۔ ابتدائی تجربات میں دیکھا گیا کہ چوہوں کے بال قدرتی سائیکل کے مطابق دوبارہ اگنے لگے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 23:09 GMT+5 , Processed in 0.045042 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list