بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ وہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گی اور وہاں بیٹھیں گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ اگر ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی اور ہم پر پانی پھینکا جاتا ہے تب بھی ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
حکومت کا PTI قیادت کی بانی سے ملاقات کرانے کا اشارہ
حکومت کا پی ٹی آئی کی قیادت کو اس کے بانی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹیم ہی ہماری ٹیم ہے، علیمہ خان گروپ اور بشریٰ بی بی گروپ پروپیگنڈا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے جیل مینول کی پاس داری کریں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی، جیل مینئول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرے گا اس کی ملاقات بند ہو گی۔