میکسیکو کے شہر تولوکا میں چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
میکسیکو اسٹیٹ کے سول پروٹیکشن حکام کے مطابق چھوٹا نجی طیارہ اکاپولکو سے تولوکا کے لیے روانہ ہوا تھا، جس میں 8 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے۔
دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنا طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق طیارہ فٹبال گراؤنڈ پر اترنے کی کوشش کے دوران قریبی گودام کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔