Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 699|Reply: 0

طبی ماہرین نے جگر کی صحت کیلئے بہترین اور بدترین ڈرنکس کی فہرست جاری کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 18:15:52 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

گزشتہ چند برسوں کے دوران جگر پر چربی (فیٹی لیور) کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں نوجوانوں سمیت بچے بھی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق غیر فعال طرزِ زندگی اور حد سے زیادہ پروسیسڈ غذاؤں کے ساتھ ساتھ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال اس بیماری کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوڈا، بوبا ٹی، انرجی ڈرنکس اور پیک شدہ فروٹ جوسز میں شوگر، خاص طور پر فرَکٹوز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، یہ اضافی شوگر جگر میں جا کر چربی میں تبدیل ہو جاتی ہے جس سے فیٹی لیور، جگر پر سوزش اور انسولین مزاحمت (ذیابیطس) جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

غذائی و طبی ماہرینِ نے جگر کی صحت کے لیے فائدہ مند اور نقصان دہ مشروبات کی فہرست جاری کی ہے تاکہ لوگ بہتر اور صحت مند انتخاب کر سکیں۔

جگر کے لیے فائدہ مند مشروبات   
سردیوں میں وزن بڑھنے سے روکنے اور چربی گھلانے والے دیسی مشروبات

موسمِ سرما میں وزن بڑھنے کے ڈر سے اب مذیدار اور لذیذ غذائیں چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے، چند مشروبات کا سمجھداری سے انتخاب وزن اور ہاضمے دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔   

نیم گرم لیموں پانی

لیموں پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے اور جگر کی قدرتی صفائی کے عمل کو سہارا دیتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی جگر کے لیے مفید ہے۔

بلیک کافی

بغیر دودھ اور چینی کے کافی پینے سے جگر میں چربی جمع ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جگر کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

گرین ماچا چائے

یہ سبز چائے کی ایک طاقتور قسم ہے جو جگر میں چربی کم کرنے اور مجموعی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔

ہلدی کی چائے

ہلدی میں موجود جز کرکومن سوزش کم کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے جو جگر کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

بلیک ٹی

بغیر دودھ کے استعمال کی جانے والی بلیک ٹی جگر کے افعال بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

جگر کے لیے نقصان دہ مشروبات   
جگر کو ’ڈی ٹوکس‘ کرنے والی غذائیں

نظام ِ ہاضمہ کا مرکزی کردار ’جگر‘ ہمارے بدن کا ایک...   

بوبا ٹی

سوشل میڈیا پر مقبول بوبا ٹی میں شوگر اور کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو جگر کے لیے نقصان دہ ہے۔

میٹھا سوڈا

سوڈا واٹر میں غذائیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جبکہ یہ جگر میں چربی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انرجی ڈرنکس

انرجی ڈرنکس میں موجود زیادہ شوگر اور کیفین جگر پر اضافی دباؤ ڈالتی ہے۔

پیک شدہ فروٹ جوسز

یہ جوسز فائبر سے خالی اور اضافی شوگر سے بھرپور ہوتے ہیں جو جگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا  مشورہ ہے کہ جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے میٹھے مشروبات سے پرہیز اور قدرتی و سادہ مشروبات کا انتخاب نہایت ضروری ہے۔ مناسب غذا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر جگر کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:33 GMT+5 , Processed in 0.048554 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list