Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 672|Reply: 0

اٹلی: 21 کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 19:33:25 | Show all posts |Read mode
  تصویر:بین الاقوامی میڈیا

اٹلی کے شمالی حصے میں واقع اسٹیلیوو نیشنل پارک میں سائنس دانوں نے ڈائنوسار کے قدموں کے ہزاروں نشانات دریافت کرلیے، جو تقریباً 21 کروڑ سال پرانے بتائے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ دریافت ڈائنوسار کی تاریخ اور قدیم زمینی حالات کو سمجھنے میں غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بعض نشانات کا سائز 40 سینٹی میٹر (15 انچ) تک ہے، جو متوازن قطاروں میں پائے گئے ہیں، جبکہ کئی نشانات میں انگلیوں اور پنجوں کی واضح ساخت بھی نظر آتی ہے۔

بی بی سی کے مطابق سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ نشانات پروسوروپوڈز نامی ڈائنوسارز کے ہیں، جو پودے کھانے والے ڈائنوسار تھے، ان کی خاص پہچان لمبی گردن، چھوٹا سر اور نوکیلے پنجے تھے۔   
بولیویا میں دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار ٹریک سائٹ دریافت

یہ اہم دریافت امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے 6 سالہ تحقیق اور فیلڈ ورک کے بعد سامنے آئی   

میلان سے تعلق رکھنے والے ماہرِ حیاتیات اور فوسلز کے ماہر کرسچیانو ڈال ساسو نے اس دریافت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے اپنے ہی علاقے میں ایسی شاندار دریافت دیکھنے کو ملے گی۔

یہ نشانات گزشتہ ستمبر میں فوٹوگرافر ایلیو ڈیلا فیریرا نے دریافت کیے، یہ پارک میلان کے شمال مشرق میں واقع ہے۔

کرسچیانو ڈال ساسو کے مطابق اس مقام پر بڑی تعداد میں ڈائنوسار کی موجودگی کے شواہد ملتے ہیں، جس کے باعث یہ جگہ سائنسی تحقیق کے لیے نہایت اہم اور قیمتی سمجھی جا رہی ہے۔

یہ مقام ایک دور دراز علاقے میں واقع ہے جہاں پیدل راستے موجود نہیں، اسی لیے سائنس دان براہِ راست جانے کے بجائے ڈرونز اور ریموٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے اس مقام کا مطالعہ کریں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:06 GMT+5 , Processed in 0.046775 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list