Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 143|Reply: 0

لیتھیئم آئن بیٹری پالیسی پر اجلاس، مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ پر غور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 20:12:39 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت لیتھیئم آئن بیٹری پالیسی سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز سیف انجم اور سی ای او انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ حماد منصور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر لیتھیئم آئن بیٹریز کی مقامی پیداوار اور مینوفیکچرنگ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہارون اختر خان نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لیتھیئم آئن بیٹریز کی مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے پالیسی تیار کی جا رہی ہے، اس وقت پاکستان میں لیتھیئم آئن بیٹریز اور ان کے اجزا درآمد کیے جاتے ہیں، جس کے بعد یہاں اسمبلنگ کی جاتی ہے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جدید تکنیکوں کے استعمال سے صنعتوں کو توانائی کی بچت اور پیداوار میں فائدہ پہنچے گا۔  

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی میں مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات شامل کیے جائیں۔   
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر نئے قوانین اور ریگرلیٹری فریم ورک متعارف

اسلام آباد وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت...   

وزارتِ تجارت کے مطابق لیتھیئم آئن بیٹریز کے خام مال کی درآمد پر زیرو ٹیکس جبکہ مکمل بیٹری پر 12 فیصد ٹیکس عائد ہے، یہ ٹیکس اسٹرکچر پالیسی سازی میں مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی بیٹریز کی ٹیسٹنگ، سرٹیفکیشن اور معیار کی جانچ کے عمل میں سہولت فراہم کرے گی۔

ہارون اختر خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ پالیسی کی تشکیل میں اپنی آراء دیں۔

اجلاس کے دوران معاون خصوصی نے تین ورکنگ گروپس بھی تشکیل دے دیے، جن کی مشاورت سے لیتھیئم آئن بیٹری پالیسی مرتب کی جائے گی۔

انہوں نے ورکنگ گروپس کو دو ہفتوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:06 GMT+5 , Processed in 0.046263 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list