Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 124|Reply: 0

کمار سانو نے سابقہ اہلیہ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 23:27:15 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت کے نامور گلوکار کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمار سانو نے سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹہ چاریہ کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

گلوکار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابقہ اہلیہ نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر دیے گئے انٹرویو میں مجھ پر جھوٹے اور توہین آمیز الزامات لگائے ہیں، جن سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

کمار سانو نے کہا ہے کہ ریٹا بھٹہ چاریہ کے الزامات 2001ء میں ہونے والے طلاق کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی بھی ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ان بیانات کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی، سماجی بدنامی ہوئی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

نامور گلوکار نے اس تناظر میں عدالت سے 30 لاکھ روپے بطور ہرجانہ دلانے، انٹرویوز فوری طور پر ہٹانے اور مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

ریٹا بھٹہ چاریہ نے ستمبر 2025ء میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویوز میں کمار سانو پر حمل کے دوران بدسلوکی، طبی سہولتوں سے محرومی، بے وفائی اور خاندانی غفلت جیسے سنگین الزامات لگائے تھے۔

کمار سانو نے دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ ریٹا سے 2001ء میں باندرہ فیملی کورٹ میں باہمی رضامندی کی شرائط پر طلاق ہوئی تھی، جس کی ریٹا بھٹہ چاریہ نے خلاف ورزی کی ہے۔

کمار سانو کی درخواست پر عدالت میں مقدمے کی سماعت 17 دسمبر کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار نے 2 شادیاں کی ہیں، پہلی شادی 1986ء میں ریٹا بھٹہ چاریہ سے کی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی تھی، جس سے اُن کے بیٹے جان کمار سانو ہیں۔

کمار سانو کی دوسری بیوی سالونی بھٹہ چاریہ ہیں، جن سے انہوں نے 2001ء میں شادی کی، جن سے ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:06 GMT+5 , Processed in 0.045517 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list