Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 470|Reply: 0

پاکستان نیوی کی آبدوز غازی چینی بیس پر لانچ کر دی گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-18 00:06:12 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

پاکستان نیوی کی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی غازی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ہے جو چین میں تیار کی گئی ہے۔

غازی کی لانچنگ کے بعد چین میں زیرِ تعمیر چاروں ہنگور آبدوزیں سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہو گئیں۔

پاکستان نیوی نے ہنگور آبدوز پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کا معاہدہ ہے، معاہدے کے تحت 4 ہنگور آبدوزیں چین جبکہ 4 پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی شپ یارڈ میں ہنگور آبدوزوں کی تیاری ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت ہو گی، ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، یہ آبدوزیں دور مار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

ہنگور آبدوز کی لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے  شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ہنگور آبدوز پروگرام سے پاک بحریہ کی زیرِ آب دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 04:49 GMT+5 , Processed in 0.046432 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list