Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 400|Reply: 0

روزانہ ورزش سے سانس کی بیماریاں کم ہونے کا امکان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-18 20:54:13 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ کی ایروبک ورزش سے اوپری سانس کی نالی کی انفیکشنز میں 46 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں کے مہینوں میں اکثر زکام، کھانسی اور تھکن کے واقعات عام ہیں، اسی وجہ سے لوگ اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامنز، خاص طور پر وٹامن سی کا سہارا لیتے ہیں، مگر باقاعدہ ورزش بھی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ویب سائٹ Lifestyle Medicine نے ایسے ورزشوں کا مجموعہ شائع کیا ہے جو سردیوں میں مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مفید ہیں۔

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش اور سفید خون کے خلیات کی تعداد کے درمیان واضح تعلق موجود ہے، یہ خلیات بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں، خاص طور پر وہ سرگرمیاں جیسے سائیکلنگ، ریزسٹنس ٹریننگ اور ہائی انٹینسٹی ورزش۔   
ذیابطیس سے اچانک دل کے دورے سے موت کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے: تحقیق

مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریضوں میں اچانک دل بند ہونے سے مرنے کا خطرہ 6.5 گنا زیادہ ہے   

مطالعات کے مطابق ایروبک ورزش سب سے مؤثر ہے، زیادہ شدت والی ورزش سے معمولی پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے، جو مرمت کے دوران ہلکی سوزش پیدا کرتا ہے اور اس دوران سفید خون کے خلیات کی تعداد فوری طور پر بڑھ جاتی ہے تاکہ جسم کو بحالی اور مستقبل کی جسمانی محنت کے لیے تیار کیا جا سکے، یہ مسلسل تحریک مدافعتی نظام کو چوکس رکھتی ہے اور انفیکشن کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

مزید یہ کہ ورزش سے سانس کی بیماریوں کی شدت میں 41 فیصد کمی دیکھی گئی، جو فعال افراد میں بہتر صحت کی نشاندہی کرتی ہے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق بالغ افراد کو ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ جسمانی سرگرمی کرنی چاہیے، ساتھ ہی ہفتے میں کم از کم دو دن پٹھوں کی مضبوطی کی ورزش بھی کرنی چاہیے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 04:50 GMT+5 , Processed in 0.047353 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list