|
|
فائل فوٹو : آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل کو آپریشن غضب للحق پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کی اگلے مورچوں پر تعنیات جوانوں سے ملاقات بھی ہوئی اور انہوں نے مغربی سرحد پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کے دفاع میں قربانیاں دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استقامت کی بنیاد ہیں۔ |
|