13 یورپی ملکوں اور جاپان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے یہودیوں کی 19 نئی بستیوں کی منظوری پر مذمت کی گئی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے یکطرفہ اقدامات ناصرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عدم استحکام کو بھی ہوا دینے کا خطرہ رکھتے ہیں۔
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی۔
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
غزہ پر متعدد حملوں میں ایک فلسطینی شہید جبکہ بچے سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔