بنگلادیش میں بھارتی مداخلت اور قاتلوں کی سرپرستی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بنگلادیش اور ہندوستان کے درمیان لینڈ پورٹ پیٹراپول پر احتجاج کی وجہ سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بنگلادیش میں پیٹراپول کے قریب عوام’نومینز لینڈ‘ میں داخل ہو گئے اور انہوں نے ہندوستان مخالف نعرے لگائے۔
عثمان ہادی کے قتل کے بعد بھارتی دہشت گردوں نے ایک اور نوجوان بنگلادیشی رہنما کو نشانے پر لے لیا
بنگالی نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو بھارتی فوج کے سابق میجر کی جانب سے ’اگلی باری تمہاری‘ کی دھمکی دی گئی ہے
پورٹ کے علاقے بیناپول میں ہندوستانی ٹرک ڈرائیورز کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
چٹاگانگ میں ہندوستان کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی رہائشگاہ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔
سیاسی کارکن عثمان ہادی کو بھارت کے فون نمبرز سے قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔