Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 286|Reply: 0

’میں مزید کھیلنا نہیں چاہتا تھا،‘ روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193972
Post time 2025-12-28 01:48:09 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے انکشاف کیا ہے کہ 2023ء کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سنجیدگی سے غور کرنے لگے تھے۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے بتایا کہ آسٹریلیا سے شکست نے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل توڑ کر رکھ دیا تھا اور انہیں محسوس ہوا کہ کھیل ان سے سب کچھ لے چکا ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ فائنل کے بعد میں مکمل طور پر ٹوٹ چکا تھا، مجھے لگا کہ میں مزید یہ کھیل نہیں کھیلنا چاہتا کیونکہ اس نے میری ساری توانائی ختم کر دی تھی اور میرے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچا تھا۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ کپتانی سنبھالنے کے بعد 2022ء سے میں مسلسل ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف تھا اور اس شکست نے مجھے ذاتی طور پر شدید صدمہ پہنچایا تھا۔   
روہت شرما کو ون ڈے قیادت سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی

کراچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر روہت شرما کو...   

انہوں نے کہا کہ میرا واحد مقصد ورلڈکپ جیتنا تھا، چاہے وہ ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے۔ جب یہ خواب پورا نہ ہوا تو میں بالکل بکھر گیا تھا۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ اس مایوسی سے نکلنے میں مجھے کئی ماہ لگے تاہم میں نے خود کو یاد دلایا کہ کرکٹ میری زندگی کا اہم حصہ ہے اور اسے اتنی آسانی سے چھوڑا نہیں جا سکتا۔ آہستہ آہستہ میں نے خود کو سنبھالا اور دوبارہ میدان میں واپس آیا۔

واضح رہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2023ء ورلڈکپ میں لگاتار 9 میچ جیت کر فائنل تک پہنچی تھی لیکن آسٹریلیا نے جیت کر بھارت کا خواب چکا چور کر دیا تھا۔  

روہت شرما ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جبکہ اِنہیں رواں سال ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:21 GMT+5 , Processed in 0.047319 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list