Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 264|Reply: 0

مشہور جاپانی فوڈ چین نے ٹونا مچھلی کیلئے ریکارڈ 32 لاکھ ڈالر ادا کر دیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-6 18:28:16 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

جاپان کی ایک معروف سوشی ریسٹورنٹ چین نے نئے سال کی روایتی نیلامی میں ایک بلیو فِن ٹونا مچھلی کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی رقم ادا کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے تویوسو فِش مارکیٹ میں ہونے والی سالانہ نیو ایئر نیلامی کے دوران ایک جاپانی سوشی ریسٹورنٹ نے 510 ملین ین (تقریباً 32 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) کی بولی دے کر 243 کلوگرام وزنی نیلی فِن ٹونا مچھلی خریدی، یہ اب تک اس نیلامی میں ادا کی جانے والی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

یہ قیمتی مچھلی ٹوکیو میں قائم مشہور سوشی ریسٹورنٹ چین سوشی زانمائی کی مالک کمپنی کیومورا کارپوریشن نے خریدی ہے۔ کمپنی کے سربراہ کیوشی کیمورا ’ٹونا کنگ‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔   
499 افراد نے چکن ونگز کھانے کے مقابلے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک سرکاری نمائندے نے موقع پر موجود رہ کر ریکارڈ کی تصدیق کی۔    

کیوشی کیمورا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سال معیشت بہتر ہوگی، امید ہے کہ یہ بولی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے گی، مجھے اندازہ تھا کہ بولی شاید 300 یا 400 ملین ین تک جائے گی، لیکن یہ 500 ملین سے بھی اوپر چلی گئی۔

نیلامی کے بعد دیوہیکل ٹونا مچھلی کو سوشی زانمائی کی مرکزی شاخ منتقل کیا گیا، جہاں اسے کاٹ کر ملک بھر میں ریسٹورنٹس کو تقسیم کر دیا گیا، کیوشی کیمورا کے مطابق اس مچھلی سے تیار کی جانے والی سوشی صارفین کو معمول کی قیمت پر ہی فروخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ بولی خود کیومورا کی سابقہ ریکارڈ بولی سے بھی کہیں زیادہ ہے، جو 2019 میں 333.6 ملین ین تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:01 GMT+5 , Processed in 0.050356 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list