پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین شپ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے یہ کہا ہے کہ حقیقی چیئرمین بانی پی ٹی آئی ہیں، اس میں کسی کو کوئی شک نہیں۔
بیرسٹر گوہر کو سائیڈ لائن کردیا گیا، صحافی کا سلمان اکرم سے سوال
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کرنے سے متعلق سلمان اکرم راجا سے سوال پوچھ لیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا بیرسٹر گوہر علی خان کا بھی یہی موقف ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بانی پی ٹی آئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر خان کو عہدہ دیا ہوا ہے انہوں نے وہ عہدہ سنبھالا ہوا ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے پارٹی کے ایک ہی قائد ہے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔